تِرے ذکر سے لمحہ لمحہ فروزاں تِرے نور سے ساری دُنیا فروزاں تِرے حکم سے جب نکلتا ہے سورج تو ہوتے ہیں سب باغ و صحرا فروزاں تخیّل تِرا جلوہ گر جب ہُوا ہے شبِ تِیرہ کو ہم نے دیکھا فروزاں مِرے خانۂ قلب کا ذرّہ ذرّہ کِیا تو نے ہی میرے مولا فروزاں درخشاں تِرے نور سے کہکشائیں ہے خورشید میں تیرا جلوہ فروزاں فقط اپنی قدرت سے اے میرے مولا! یہ عالم کیا تو نے سارا فروزاں ندیمؔ اب دُعا اور کیا تجھ سے مانگے ہُنر مَیں نے…
Read MoreTag: ریاض ندیم نیازی
ریاض ندیم نیازی ۔۔۔ درد و غم کا علاج کیسے ہو
درد و غم کا علاج کیسے ہو چاہتوں کا رواج کیسے ہو کل تو جو حال بھی تمھارا تھا یہ بتاؤ کہ آج کیسے ہو فرصتِ زندگی نہیں ہم کو پھر بھَلا کام کاج کیسے ہو یہ بھی حِصہ ہے زندگانی کا ختم آخر سماج کیسے ہو اِتنی مہنگائی میں بھَلا سوچو گھر میں وافر اَناج کیسے ہو ہم کو عزّت ندیم ہے درکار سر پہ شہرت کا تاج کیسے ہو
Read Moreریاض ندیم نیازی ۔۔۔ میں کہوں سچ تو میرا سر جائے
میں کہوں سچ تو میرا سر جائے جھوٹ بولوں تو روح مر جائے ہے عجب درد کی یہ دولت بھی جو سمیٹے وہی بکھر جائے زہر سچ کا ہے میرے اندر جو کاش شعروں میں سب اُتر جائے وعدہ روٹی مکان کپڑے کا دیکھنا پھر نہ وہ مُکر جائے شام کو دیکھ کر پرندوں کو سوچتا ہے وہ اپنے گھر جائے صبح یہ شہر چھوڑ جاؤں گا خیر سے شب اگر گزر جائے خونِ دل سے لکھا گیا ہو جو لفظ وہ روشنی سے بھر جائے ہے ندیم اُس کی…
Read Moreریاض ندیم نیازی ۔۔۔ نعتیہ ہائیکوز (ماہنامہ بیاض لاہور مارچ 2022 )
جھولی بھر دونا میری مُرادیں بھی آقاؐ پوری کر دونا! ۔۔۔۔۔ ایسا کوئی ہے کُل عالم میں آقاؐ سا جیسا کوئی ہے؟ ۔۔۔۔ کس کو جانا غیر پیارے نبیؐ نے رکھا کب دُشمن سے بھی بَیر! ۔۔۔۔ رحمت کا عالم جب بھی مدینے کو جاؤ بھولو گے سب غم ۔۔۔۔ جب ہم نے پالی سارے غموں کو بھول گئے روضے کی جالی!
Read Moreفہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023
ریاض ندیم نیازی ۔۔۔ امن
نعتؐ ۔۔۔ ریاض ندیم نیازی
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم جہاں میں اُنؐ کی طرح خوش خصال کوئی نہیں وہ بے مثال ہیں اُنؐ کی مثال کوئی نہیں مدینے پاک میں جو بھی گیا خدا کی قسم وہ خوش نصیب ہے اُس سا نہال کوئی نہیں یوں آفتاب و قمر کہہ رہے ہیں ، اُنؐ جیسا حَسین کوئی نہیں پُرجمال کوئی نہیں ہر ایک بات محمدؐ کی کر رہی ہے اثر جہاں میں آپؐ سا شیریں مقال کوئی نہیں نہیں ہے دوسرا کوئی جو چاند کو توڑے ہُنر میں اُنؐ کی طرح باکمال…
Read Moreریاض ندیم نیازی ۔۔۔ روشنی ہے ، رتجگے ہیں آئنوں کے شہر میں
روشنی ہے ، رتجگے ہیں آئنوں کے شہر میں آپ جب سے آگئے ہیں آئنوں کے شہر میں چشمِ حیرت سے ہمیں بھی تک رہے ہیں شیشہ گر ہم بھی جیسے آئنے ہیں آئنوں کے شہر میں بٹ گئے ہیں بس گروہوں میں سبھی اہلِ نظر دائرے ہی دائرے ہیں آئنوں کے شہر میں اہلِ عرفاں سے کہو، اِس کی وضاحت کر سکیں ہم بُرے ہیں یا بھلے ہیں آئنوں کے شہر میں دیکھتے ہی دیکھتے پتھر ہوئے ہیں آئنے آئنے پتھر ہوئے ہیں آئنوں کے شہر میں آئنوں کو…
Read Moreآمنہؓ کے گھر عرب کا چاند پیدا ہوگیا ۔۔۔ ریاض ندیم نیازی
آمنہؓ کے گھر عرب کا چاند پیدا ہوگیا ظلمتیں گم ہوگئیں جگ میں اُجالا ہوگیا گِر پڑی تلوار دشمن کی تو آقاؐ رُک گئے یہ عمل دیکھا تو دشمن خود ہی اپنا ہوگیا آپؐ کے اخلاق کے ، دشمن بھی قائل ہوگئے رفتہ رفتہ اُنؐ کا کُل عالم میں چرچا ہوگیا نعت کو اَپنا لیا جس نے بہ اندازِ کمال مُعتبر آواز ، محکم اُس کا لہجہ ہوگیا ہوگئیں پھر دل کی ساری ہی دُعائیں مستجاب شامل اُنؐ کا جب ، دُعاؤں میں وسیلہ ہوگیا آپؐ ہی کے ساتھ ساتھ…
Read Moreریاض ندیم نیازی ۔۔۔ چاہتوں کے پیروں میں بیڑیاں نہیں ہوتیں
چاہتوں کے پیروں میں بیڑیاں نہیں ہوتیں قُربتیں جو دل میں ہوں دُوریاں نہیں ہوتیں بارشیں نہیں ہوتیں اُس کے گھر میں رحمت کی جس کسی کے آنگن میں بیٹیاں نہیں ہوتیں جو بھی ہیں حریفِ جاں، اُن سے جاکے کہہ دینا مرد کی کلائی میں چوڑیاں نہیں ہوتیں ظلم و جَور سے عاری جو زمین ہوتی ہے زلزلے نہیں ہوتے ، آندھیاں نہیں ہوتیں اَن گنت مکاں ایسے ، اِس وطن میں دیکھے ہیں جن میں پیٹ بھرنے کو روٹیاں نہیں ہوتیں انتظام رہتا ہے ، گھر کا مُستقل…
Read More