نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ جانے کیا بات بتانے مجھ کو

جانے کیا بات بتانے مجھ کو دھوپ آئی ہے جگانے مجھ کو اب ذرا ہانٹ نہیں کرتے ہیں تیری چاہت کے فسانے مجھ کو جانے کیا یاد دلانے آئے تیری چاہت کے زمانے مجھ کو آئو پانی سے گلے ملتے ہیں پیاس آئی ہے بلانے مجھ کو ہجر کی رُت چلی آئی نعمان تیری چوکھٹ سے اٹھانے مجھ کو

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے

تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے گزر رہا تھا درختوں کو بھی رُلاتے ہوئے خود آپ اپنے گریبان میں بھی جھانک ذرا کسی کی ذات پہ تہمت کوئی لگاتے ہوئے کچھ اس طرح کہ خبر اس کو ہو نہیں پائی شفق نے چوم لیا تھا اسے نہاتے ہوئے پرانی یاد کوئی خوں رُلا گئی اس کو ہماری قبر پہ کتبہ کوئی لگاتے ہوئے مجھے یقیں ہے، کسی کو نہ خلق دیکھے گی ہمارے بعد محبت کا غم اٹھاتے ہوئے

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔۔ ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے

ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے دوست اچھے ہیں، سنو، سارے کے سارے میرے یہ الگ بات کہ کچھ کر نہیں پائیں گے، مگر رات کی راہ تو روکیں گے ستارے میرے کہیں سرسوں کا تلاطم، کہیں کاہو کا سکوت ایک سے ایک ہیں گائوں کے نظارے میرے شب سمجھتی ہے مری بات کی ساری پرتیں دن پہ کھل ہی نہیں پاتے ہیں اشارے میرے ایک ہی طرح سے جو سوچتے ہیں ہم دونوں ایک سے درد ہیں یعنی کہ تمھارے میرے

Read More

ماہ نامہ فانوس: نومبر 2018ء

(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ نومبر 2018ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات توصیف کی غزل کے اوصافِ لطیف: جلیل عالی اعجاز رضوی: آزاد نظم کی جدید روایت کا شاعر: ڈاکٹر غافر شہزاد ’’تروینی‘‘: ایک نئی صنفِ سخن: ڈاکٹر غافر شہزاد غزلیں ڈاکٹر خورشید رضوی۔یونس متین۔نوید صادق ۔ توقیر عباس۔ ریاض ندیم نیازی۔عبید الرحمٰن نیازی عرفان اللہ عرفان۔نعمان فاروق۔شہروز خاں انجم نظمیں اندیشہ: ڈاکٹر خورشید رضوی دریچہ: قاضی ظفر اقبال بیانِ کربلا: مامون ایمن طرفین: زعیم رشید اندمال: عطاء الرحمٰن قاضی شب گزیدہ: محمد کاشف حنیف شفاعت: عبید…

Read More