نعمان فاروق … سالگرہ

سالگرہ نہ تو ہجر کا سورج ڈھلنانہ ہی وصل کی رات ہے آنیآنکھوں کی دہلیز نہ چھوڑےاجڑے خوابوں کی ویرانیچاہت غم کا راج بھنور ہےسو باتوں کی ایک کہانیوہ اک سندر ناری جس کےدم سے ہے یہ ریت پرانیاس کو خبر یہ کب ہوتی ہےدھرتی کے سینے پر میریپہلی صدا کا پہلا دن تھااس کو خبر بھی ہو جائے تونہ سندیس کوئی بھیجے گینہ ہی اس کی کال ہے آنیپھر کیا سوچ کے یارو ہم نےاب سالگرہ کی شام منانی

Read More

نعمان فاروق۔۔۔۔ جب رکھے پاؤں اس نے پانی میں

جب رکھے پاؤں اس نے پانی میں آگئی موج بھی روانی میں سارے مضمون تھے بلاغت کے ایک کمسن کی بے زبانی میں اک نیا ذائقہ جنم لے گا پیاس دیکھو ملا کے پانی میں غم نہ دیکھا کوئی بڑھاپے کا مر گئے شکر ہے جوانی میں آج روٹھی ہے سانولی مجھ سے کہہ دیا جانے کیا روانی میں

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ جانے کیا بات بتانے مجھ کو

جانے کیا بات بتانے مجھ کو دھوپ آئی ہے جگانے مجھ کو اب ذرا ہانٹ نہیں کرتے ہیں تیری چاہت کے فسانے مجھ کو جانے کیا یاد دلانے آئے تیری چاہت کے زمانے مجھ کو آئو پانی سے گلے ملتے ہیں پیاس آئی ہے بلانے مجھ کو ہجر کی رُت چلی آئی نعمان تیری چوکھٹ سے اٹھانے مجھ کو

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے

تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے گزر رہا تھا درختوں کو بھی رُلاتے ہوئے خود آپ اپنے گریبان میں بھی جھانک ذرا کسی کی ذات پہ تہمت کوئی لگاتے ہوئے کچھ اس طرح کہ خبر اس کو ہو نہیں پائی شفق نے چوم لیا تھا اسے نہاتے ہوئے پرانی یاد کوئی خوں رُلا گئی اس کو ہماری قبر پہ کتبہ کوئی لگاتے ہوئے مجھے یقیں ہے، کسی کو نہ خلق دیکھے گی ہمارے بعد محبت کا غم اٹھاتے ہوئے

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔۔ ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے

ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے دوست اچھے ہیں، سنو، سارے کے سارے میرے یہ الگ بات کہ کچھ کر نہیں پائیں گے، مگر رات کی راہ تو روکیں گے ستارے میرے کہیں سرسوں کا تلاطم، کہیں کاہو کا سکوت ایک سے ایک ہیں گائوں کے نظارے میرے شب سمجھتی ہے مری بات کی ساری پرتیں دن پہ کھل ہی نہیں پاتے ہیں اشارے میرے ایک ہی طرح سے جو سوچتے ہیں ہم دونوں ایک سے درد ہیں یعنی کہ تمھارے میرے

Read More