نعمان شوق ۔۔۔ سڑک کے دونوں طرف خیریت ہے

سڑک کے دونوں طرف خیریت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسمان کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اُڑ رہی ہے رنگ برنگی موت پتنگوں کی طرح بل کھاتی ہوئی جس کی ڈور گلی کے منچلے لڑکوں کے ہاتھوں میں ہے بکھرتے چاند کی ادھ جلی پرچھائیں سے بنے رتھ پرسوار جھومتے ہوئے آتے ہیں آوارہ کتے جو بھونکتے ہیں کبھی دھیمی اور کبھی تیز آواز میں سمجھ دار لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں سڑک کے دونوں طرف سرجھکا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ کلام: فریزر میں رکھی شام پبلشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہائوس، دہلی سنِ…

Read More

ہاتھ ہریالی کا اک پل میں جھٹک سکتا ہوں میں ۔۔۔ نعمان شوق

ہاتھ ہریالی کا اِک پل میں جھٹک سکتا ہوں مَیں آگ بن کر سارے جنگل میں بھڑک سکتا ہوں مَیں مَیں اگر تجھ کو ملا سکتا ہوں مہر و ماہ سے اپنے لکھّے پر سیاہی بھی چھڑک سکتا ہوں مَیں اک زمانے بعد آیا ہاتھ اس کا ہاتھ میں دیکھنا یہ ہے مجھے کتنا بہک سکتا ہوں مَیں آئنے کا سامنا اچھا نہیں ہے باربار ایک دن اپنی بھی آنکھوں میں کھٹک سکتا ہوں مَیں کشتیاں اپنی جلا کر کیوں تم آئے میرے ساتھ کہہ رہا تھا: مات کھا سکتا…

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ جانے کیا بات بتانے مجھ کو

جانے کیا بات بتانے مجھ کو دھوپ آئی ہے جگانے مجھ کو اب ذرا ہانٹ نہیں کرتے ہیں تیری چاہت کے فسانے مجھ کو جانے کیا یاد دلانے آئے تیری چاہت کے زمانے مجھ کو آئو پانی سے گلے ملتے ہیں پیاس آئی ہے بلانے مجھ کو ہجر کی رُت چلی آئی نعمان تیری چوکھٹ سے اٹھانے مجھ کو

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔ تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے

تمھارے ہجر کی نیلی کتھا سناتے ہوئے گزر رہا تھا درختوں کو بھی رُلاتے ہوئے خود آپ اپنے گریبان میں بھی جھانک ذرا کسی کی ذات پہ تہمت کوئی لگاتے ہوئے کچھ اس طرح کہ خبر اس کو ہو نہیں پائی شفق نے چوم لیا تھا اسے نہاتے ہوئے پرانی یاد کوئی خوں رُلا گئی اس کو ہماری قبر پہ کتبہ کوئی لگاتے ہوئے مجھے یقیں ہے، کسی کو نہ خلق دیکھے گی ہمارے بعد محبت کا غم اٹھاتے ہوئے

Read More

نعمان فاروق ۔۔۔۔۔۔ ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے

ہر کٹھن موڑ پہ بنتے ہیں سہارے میرے دوست اچھے ہیں، سنو، سارے کے سارے میرے یہ الگ بات کہ کچھ کر نہیں پائیں گے، مگر رات کی راہ تو روکیں گے ستارے میرے کہیں سرسوں کا تلاطم، کہیں کاہو کا سکوت ایک سے ایک ہیں گائوں کے نظارے میرے شب سمجھتی ہے مری بات کی ساری پرتیں دن پہ کھل ہی نہیں پاتے ہیں اشارے میرے ایک ہی طرح سے جو سوچتے ہیں ہم دونوں ایک سے درد ہیں یعنی کہ تمھارے میرے

Read More