فہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023

Read More

اکرم جاذب … تمام رات وہ مجھ سے الگ ہوا نہیں ہے

تمام رات وہ مجھ سے الگ ہوا نہیں ہے یہ خواب ہے کہ حقیقت مجھے پتہ نہیں ہے کسی کا لمس مسیحائی کر رہا ہے مری سلگتا جسم بھی اب وقفِ ابتلا نہیں ہے چھپا رہا ہے مجھے ڈھانپ ڈھانپ کر کس سے ہمارے ساتھ اگر کوئی تیسرا نہیں ہے میں چھو کے دیکھ رہا ہوں مہکتی سانسوں کو یقین آنے لگا ہے کہ واہمہ نہیں ہے ہمارے درمیاں اب کچھ نہیں رہا حائل بدن ہے اور بدن کا اتہ پتہ نہیں ہے تو کیا یہ پیار میں الہام ہو…

Read More

اکرم جاذب ۔۔۔ فقط اڑائے گا غبار، آپ جائیے

فقط اڑائے گا غبار، آپ جائیے یہ عشق ہے جنوں شعار، آپ جائیے ملال سازِ درد کا مجھے تو راس ہے جو بج اٹھے ہیں دل کے تار، آپ جائیے تمیزِ نیک و بد ہی بزم میں نہیں رہی عجب اڑی ہے دھول یار، آپ جائیے یہ کیا ضرور راحتیں ہی صرف دے سکوں میں پا شکستہ، دل فگار، آپ جائیے فرار دو گھڑی کا بھی محال عشق میں اور ایک دل ہے غم ہزار، آپ جائیے لڑائیے نہیں یہ دائو پیچ عقل کے مرے جنوں سے بار بار، آپ…

Read More