فہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023

Read More

سرور حسین نقشبندی ۔۔۔۔ نذرِ خواجہ محمد زکریا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

خود سکھائے ادب ثنائے رسولؐ لکھنے لگتا ہوں جب ثنائے رسولؐ اُنؐ کی چشم کرم سے ممکن ہے خود سے ہوتی ہے کب ثنائے رسولؐ دن کی ٹھنڈک درود کا نغمہ جگمگاتی ہے شب ثنائے رسولؐ آنکھ ہوتی ہے نم جو پچھلے پہر ہونے لگتی ہے تب ثنائے رسولؐ جب سے کھولی شعور نے آنکھیں تب سے کرتے ہیں لب ثنائے رسولؐ کیسے خوددار ہو کے جیتے ہیں یہ سکھاتی ہے ڈھب ثنائے رسولؐ راضی کرتے ہیں اپنے مولا کو آؤ کرتے ہیں سب ثنائے رسولؐ میرے لفظ و خیال…

Read More

حمد ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

کرم کا رحمتوں کا دان رکھنا میں عاصی ہوں مجھے حیران رکھنا تری رحمت فزوں تیرے غضب سے خدایا اس یقیں کا مان رکھنا فقط ’’لاتقنطوا من رحمت اللہ‘‘ مرے کتبے کا یہ عنوان رکھنا ملا کر سرحدِ ارضِ حرم سے فضائے ارضِ پاکستان رکھنا برائے وقتِ آخر یہ دعا ہے سلامت اس گھڑی ایمان رکھنا سنا ہے یہ گھڑی مشکل بہت ہے مراحل نزع کے آسان رکھنا بنیں گے مر کے جب مہمان تیرے تو اپنی شان کے شایان رکھنا سبھی کچھ سونپ کر سرور اسی کو ہمارا کام…

Read More

سرور حسین نقشبندی ۔۔۔ حسین ابن علیؓ

تو محبت کا پیامی ہے حسین ابن علیؓ تیری جرات کو سلامی ہے حسین ابن علیؓ عظمت آثار ترا نقشِ قدم ہے مولا خواجگی تیری غلامی ہے حسین ابن علیؓ حشر تک سارے یزیدوں کے لیے مرگ اثر آپ کا اسم گرامی ہے حسین ابن علیؓ شائبہ کوئی نہیں اس میں ذرا بھی شر کا خیر ہی خیر تمامی ہے حسین ابن علیؓ تجھ کو جو ذرہ برابر بھی غلط کہتا ہے اس کے ہونے میں ہی خامی ہے حسین ابن علیؓ جامۂ صبر و رضا پہنے سر نوکِ سناں…

Read More

نعت ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

ذہن جب نعت کے انوار میں کھو جاتا ہے اک اجالا میرے اطراف میں ہو جاتا ہے واسطہ ان کا جو دیتا ہوں کسی مشکل میں کام جو کوئی نہ ہوتا ہو وہ ہو جاتا ہے کوئی تفریق نہیں اپنے پرائے کی وہاں بھر کے دامن کو چلا آتا ہے جو جاتا ہے جانے اس شہر میں جا کر میری کیا حالت ہو ذکر جس کا میری پلکوں کو بھگو جاتا ہے ایک جھونکا سا گزرتا ہے سرِ شامِ ثنا خوشبوئیں میرے دل وجاں میں سمو جاتا ہے تازہ دم…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

خود سکھائے ادب ثنائے رسوللکھنے لگتا ہوں جب ثنائے رسول ان کی چشم کرم سے ممکن ہےخود سے ہوتی ہے کب ثنائے رسول دن کی ٹھنڈک درود کا نغمہجگمگاتی ہے شب ثنائے رسول آنکھ ہوتی ہے نم جو پچھلے پہرہونے لگتی ہے تب ثنائے رسول جب سے کھولیں شعور نے آنکھیںتب سے کرتے ہیں لب ثنائے رسول کیسے خوددار ہو کے جیتے ہیںیہ سکھاتی ہے ڈھب ثنائے رسول راضی کرتے ہیں اپنے مولا کوآؤ کرتے ہیں سب ثنائے رسول بھیجتا ہے درود خود ان پرگویا کرتا ہے رب ثنائے رسول…

Read More

نعتؐ ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

وہ خدا آشنا نہیں ہوتا جو بشر آپؐ کا نہیں ہوتا کیا خبر اس کو دلکشی کیا ہے جو مدینے گیا نہیں ہوتا سبز گنبد سے جو کشید نہ ہو رنگ وہ دیرپا نہیں ہوتا سبز کھڑکی کہیں سے کھلتی ہے جب کوئی راستہ نہیں ہوتا خاک اڑتی مری زمانے میں میں اگر آپؐ کا نہیں ہوتا اس کو شاہی کے ڈھب نہیں آتے جو بھی اُنؐ کا گدا نہیں ہوتا جب درودوں کے تار چھڑ جائیں پھر کوئی فاصلہ نہیں ہوتا سیرتِ شہؐ سے لو لگائے بغیر طے کوئی…

Read More

سرور حسین نقشبندی ۔۔۔ ذکر اِلا ّاللہ

جان و دل کی بہار اِلّااللہ روح کو دے قرار اِلّااللہ ایک جلوہ دکھائی دے گا بس جب ہوا آشکار اِلّااللہ ورد کرتا ہے غور سے سُن لے سانس کا تار تار اِلّااللہ خوف و وحشت سے ماورا ہو جا صرف کہہ ایک بار اِلّااللہ چشمہء خیر لاالہ کا ورد برکتوں کا حصار اِلّااللہ عاجزی کا عروج ہے اس میں بندگی کا وقار اِلّااللہ وقت گریہ یہی وظیفہ کر دیدۂ اشکبار اِلّااللہ ایسے دل میں اتر زمانے کے دل میں سرورؔ اُتار اِلّااللہ

Read More