نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

خود سکھائے ادب ثنائے رسوللکھنے لگتا ہوں جب ثنائے رسول ان کی چشم کرم سے ممکن ہےخود سے ہوتی ہے کب ثنائے رسول دن کی ٹھنڈک درود کا نغمہجگمگاتی ہے شب ثنائے رسول آنکھ ہوتی ہے نم جو پچھلے پہرہونے لگتی ہے تب ثنائے رسول جب سے کھولیں شعور نے آنکھیںتب سے کرتے ہیں لب ثنائے رسول کیسے خوددار ہو کے جیتے ہیںیہ سکھاتی ہے ڈھب ثنائے رسول راضی کرتے ہیں اپنے مولا کوآؤ کرتے ہیں سب ثنائے رسول بھیجتا ہے درود خود ان پرگویا کرتا ہے رب ثنائے رسول…

Read More

نعتؐ ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

وہ خدا آشنا نہیں ہوتا جو بشر آپؐ کا نہیں ہوتا کیا خبر اس کو دلکشی کیا ہے جو مدینے گیا نہیں ہوتا سبز گنبد سے جو کشید نہ ہو رنگ وہ دیرپا نہیں ہوتا سبز کھڑکی کہیں سے کھلتی ہے جب کوئی راستہ نہیں ہوتا خاک اڑتی مری زمانے میں میں اگر آپؐ کا نہیں ہوتا اس کو شاہی کے ڈھب نہیں آتے جو بھی اُنؐ کا گدا نہیں ہوتا جب درودوں کے تار چھڑ جائیں پھر کوئی فاصلہ نہیں ہوتا سیرتِ شہؐ سے لو لگائے بغیر طے کوئی…

Read More

سرور حسین نقشبندی ۔۔۔ ذکر اِلا ّاللہ

جان و دل کی بہار اِلّااللہ روح کو دے قرار اِلّااللہ ایک جلوہ دکھائی دے گا بس جب ہوا آشکار اِلّااللہ ورد کرتا ہے غور سے سُن لے سانس کا تار تار اِلّااللہ خوف و وحشت سے ماورا ہو جا صرف کہہ ایک بار اِلّااللہ چشمہء خیر لاالہ کا ورد برکتوں کا حصار اِلّااللہ عاجزی کا عروج ہے اس میں بندگی کا وقار اِلّااللہ وقت گریہ یہی وظیفہ کر دیدۂ اشکبار اِلّااللہ ایسے دل میں اتر زمانے کے دل میں سرورؔ اُتار اِلّااللہ

Read More