فہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023

Read More

علی حسین عابدی ۔۔۔ اہلِ دل، دل لگی سے ڈرتے ہیں

اہلِ دل، دل لگی سے ڈرتے ہیں ایک ہم ہیں خوشی سے ڈرتے ہیں اُن کو جینے کی آرزو ہے بہت اور ہم زندگی سے ڈرتے ہیں ٹوٹ جاتا ہے وہ جو پل بھر میں دِل کی اُس نازکی سے ڈرتے ہیں یاد شدت سے آ رہے ہیں وہ ہم تواس بے کلی سے ڈرتے ہیں اتنا آگے وفا میں نکلے ہیں اب تو بس بے خودی سے ڈرتے ہیں جب خیال آتا ہے بچھڑنے کا ہم تری بے رخی سے ڈرتے ہیں چوٹ وہ کھائی ہے محبت میں ہم…

Read More

علی حسین عابدی ۔۔۔ شمار کرتے نہیں مجھ کو خاندان میں تم

شمار کرتے نہیں مجھ کو خاندان میں تم مجھے یہ ڈال رہے ہو کس امتحان میں تم یہ لگ رہا ہے نہیں مطمئن نشانے سے رکھو گے تیر بھلا کب تلک کمان میں تم یہ مانا حُسن میں رکھتے نہیں تم اپنا جواب کہ کامیاب نہیں عشق کی اُڑان میں تم تمہاری بندگی کرتا ہوں دیکھنا کیسے! حروف اپنے نہ ڈالو مری زبان میں تم محبتوں کے خزانے بکھیرتے ہی رہیں زمیں کی گود میں ہم اور آسمان میں تم ہوا میں اُڑتے پرندوں کو دیکھتے کیوں ہو اکیلے ہی…

Read More

علی حسین عابدی ۔۔۔ فلسطین جل رہا ہے

ہم اکیلے ہیں ساری دُنیا میں قدر کیا ہے ہماری دُنیا میں ہے جو دُشمن ہمارا اسرائیل اِس کو امریکہ دے رہا ہے ڈھیل یہ جو بچوں پہ بم برستے ہیں پانی کی بوند کو ترستے ہیں کر دیئے ہیں ہمارے گھر برباد اب بھلا ہم کہاں کریں فریاد بچے معصوم ہو گئے ہیں شہید کیا ہمارے لیے خوشی کی نوید عورتوں کو نہیں ہے بخشا گیا اِس قدر کاری اُن پہ وار کیا ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں مکان اب ہیں آباد صرف قبرستان شِیر خواروں کو موت…

Read More

علی حسین عابدی ۔۔۔ دو غزلیں

روح کو جِسم سے انجان نہ ہونے دینا دِل کی بستی کبھی ویران نہ ہونے دینا اپنی اولاد کو لاچار سمجھ کر اْن کی خواہشوں کو کبھی قربان نہ ہونے دینا خوب تحقیق سے کہنا غمِ ہستی پہ غزل اپنے اشعار کو بے جان نہ ہونے دینا وحدتِ عشق بھی ہے وحدتِ خالق کی مثال عشق میں شرک کا امکان نہ ہونے دینا ذات میں کشف و کرامات سمو لو لیکن دیکھنے والوں کو حیران نہ ہونے دینا عابدی دہر میں رہنا تو مسافر کی طرح مستقل ربط کا امکان…

Read More