نعتؐ ۔۔۔ ریاض ندیم نیازی

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

جہاں میں اُنؐ کی طرح خوش خصال کوئی نہیں
وہ بے مثال ہیں اُنؐ کی مثال کوئی نہیں

مدینے پاک میں جو بھی گیا خدا کی قسم
وہ خوش نصیب ہے اُس سا نہال کوئی نہیں

یوں آفتاب و قمر کہہ رہے ہیں ، اُنؐ جیسا
حَسین کوئی نہیں پُرجمال کوئی نہیں

ہر ایک بات محمدؐ کی کر رہی ہے اثر
جہاں میں آپؐ سا شیریں مقال کوئی نہیں

نہیں ہے دوسرا کوئی جو چاند کو توڑے
ہُنر میں اُنؐ کی طرح باکمال کوئی نہیں

بدل دیئے ہیں محمدؐ نے رُخ ہَواؤں کے
مرے حضورؐ سا روشن خیال کوئی نہیں

حضورؐ آئے تو شاداب ہو گئے صحرا
کہ آپؐ سا تو یہاں نیک فال کوئی نہیں

حَسنؑ کہ فاطمہ ہوں یا حُسین ابنِ علیؑ
نبیؐ کی آل کے جیسی تو کوئی آل نہیں

Related posts

Leave a Comment