میں کہوں سچ تو میرا سر جائے جھوٹ بولوں تو روح مر جائے ہے عجب درد کی یہ دولت بھی جو سمیٹے وہی بکھر جائے زہر سچ کا ہے میرے اندر جو کاش شعروں میں سب اُتر جائے وعدہ روٹی مکان کپڑے کا دیکھنا پھر نہ وہ مُکر جائے شام کو دیکھ کر پرندوں کو سوچتا ہے وہ اپنے گھر جائے صبح یہ شہر چھوڑ جاؤں گا خیر سے شب اگر گزر جائے خونِ دل سے لکھا گیا ہو جو لفظ وہ روشنی سے بھر جائے ہے ندیم اُس کی…
Read MoreTag: Riaz Nadeem Niazi’s Ashaar
ریاض ندیم نیازی ۔۔۔ نعتیہ ہائیکوز (ماہنامہ بیاض لاہور مارچ 2022 )
جھولی بھر دونا میری مُرادیں بھی آقاؐ پوری کر دونا! ۔۔۔۔۔ ایسا کوئی ہے کُل عالم میں آقاؐ سا جیسا کوئی ہے؟ ۔۔۔۔ کس کو جانا غیر پیارے نبیؐ نے رکھا کب دُشمن سے بھی بَیر! ۔۔۔۔ رحمت کا عالم جب بھی مدینے کو جاؤ بھولو گے سب غم ۔۔۔۔ جب ہم نے پالی سارے غموں کو بھول گئے روضے کی جالی!
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ ریاض ندیم نیازی
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم جہاں میں اُنؐ کی طرح خوش خصال کوئی نہیں وہ بے مثال ہیں اُنؐ کی مثال کوئی نہیں مدینے پاک میں جو بھی گیا خدا کی قسم وہ خوش نصیب ہے اُس سا نہال کوئی نہیں یوں آفتاب و قمر کہہ رہے ہیں ، اُنؐ جیسا حَسین کوئی نہیں پُرجمال کوئی نہیں ہر ایک بات محمدؐ کی کر رہی ہے اثر جہاں میں آپؐ سا شیریں مقال کوئی نہیں نہیں ہے دوسرا کوئی جو چاند کو توڑے ہُنر میں اُنؐ کی طرح باکمال…
Read More