اختر شمار ۔۔۔ خبر نہیں کہ ملیں ہم زباں کہیں نہ کہیں

خبر نہیں کہ ملیں ہم زباں کہیں نہ کہیں ہماری ہو گی مگر داستاں کہیں نہ کہیں کہاں کہاں لیے پھرتی ہے اک خیال کی رو ہمارے دل سا بھی ہو گا سماں کہیں نہ کہیں ضرور ملتا رہے گا مٹانے والوں کو ہمارے بعد ہمارا نشاں کہیں نہ کہیں شجر شجر پہ یہ سرگوشیاں ہیں پتوں کی کہ فصلِ گل میں بھی ہو گی خزاں کہیں نہ کہیں لہو جو دل کا جلائے ہوئے ہے کیا شے ہے؟ اگر ہے آگ تو ہو گا دھواں کہیں نہ کہیں

Read More

اختر شمار ۔۔۔ آنکھیں سجود میں ہیں تو دل کا قیام ہے

آنکھیں سجود میں ہیں تو دل کا قیام ہے حیران ہیں کہاں پہ یہ اپنا قیام ہے اشکوں کے ساتھ ساتھ ہے تاروں کا قافلہ اور نعت کے سفر میں مدینہ قیام ہے دل سے نکال جتنے بھی وہم و گمان ہیں اس راہ میں یقین ہی پہلا قیام ہے اب اپنی زندگی ہے مسلسل سفر کا نام منزل قیام ہے نہ یہ رستہ قیام ہے میں سوچتا ہوں غارِ حرا میں گزار لُوں دل کے سفر میں ایک مہینا قیام ہے سجدہ ضرور آئے گا اگلے پڑاؤ میں فی…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اختر شمار

آگہی کی وہ جو خیرات مدینے میں ہوئی مجھ سے میری بھی ملاقات مدینے میں ہوئی کیا بتائوں جو ان آنکھوں کا ہوا حال وہاں اور اس روز جو برسات مدینے میں ہوئی صبح آنکھیں بھی تو وہ دیکھنے والی ہوں گی ہاں بسر جن کی ہر اک رات مدینے میں ہوئی ناز کرتا ہے مقدر پہ زمانہ ، ان کے آپ سے جن کی ملاقات مدینے میں ہوئی میں نے تو مصر میں چپکے سے کہا صلِ علیٰ عرش پر گونج گئی بات مدینے میں ہوئی دو جہانوں پہ…

Read More

ماہ نامہ فانوس : جنوری، فروری 2018ء

(-Download) ماہ نامہ فانوس جنوری فروری 2018ء ……………………… ﷽ ……………………… فہرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعت ریاض حسین چودھری،  ریاض ندیم نیازی، آفتاب خان، مقالات مابعد الطبیعیات —- تحقیقی جائزہ: ڈاکٹر راحیلہ لطیف فیض کااسلوبِ شعر اور شعری محاسن: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل ’’چراغ زار‘‘ کی جھلملتا میں: علی بابا تاج شریف ساجد کا اسلوبِ شعر: پروفیسر نوید عاجز بازیافت ادب کی تعلیم کا مسئلہ: احمد ندیم قاسمی شخص و عکس شکیل سروش —ایک مخلص دوست: ڈاکٹر اختر شمار شکیل سروش کی نواے سروش: خالد علیم غزلیں احمد صغیر…

Read More