نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اختر شمار

آگہی کی وہ جو خیرات مدینے میں ہوئی
مجھ سے میری بھی ملاقات مدینے میں ہوئی

کیا بتائوں جو ان آنکھوں کا ہوا حال وہاں
اور اس روز جو برسات مدینے میں ہوئی

صبح آنکھیں بھی تو وہ دیکھنے والی ہوں گی
ہاں بسر جن کی ہر اک رات مدینے میں ہوئی

ناز کرتا ہے مقدر پہ زمانہ ، ان کے
آپ سے جن کی ملاقات مدینے میں ہوئی

میں نے تو مصر میں چپکے سے کہا صلِ علیٰ
عرش پر گونج گئی بات مدینے میں ہوئی

دو جہانوں پہ شمار اس کا کرم پھیل گیا
رحمت ربِ عنایات مدینے میں ہوئی

Related posts

Leave a Comment