شہر کیا دیکھیں کہ ہر منظر میں جالے پڑ گئے ایسی گرمی ہے کہ پیلے پھول کالے پڑ گئے
Read MoreDay: ستمبر 18، 2025
حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ خاور اعجاز
لبوں پہ رہتی ہیں ہر دم جو مدحتیں اُس کی شمار کرتے ہیں ہم اِن کو نعمتیں اُس کی ہمیں نصیب ہے اِک عاجزی ، زمانے میں مکان اُس کا ہے ، در اُس کا ، دولتیں اُس کی کتاب ، ذاتِ محمدؐ ، یہ سانس کی ڈوری ہم عاصیوں پہ ہیں کیا کیا عنایتیں اُس کی مکانِ زیست میں ہم اِس طرح سے رہتے ہیں کہ فرشِ خاک ہمارا ہے اور چھتیں اُس کی رہِ یقین میں ہم ڈگمگاتے رہتے ہیں ہمیں سنبھالتی رہتی ہیں رحمتیں اُس کی
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیم سحر
اِک نُورِ سرمدی کا حوالہ ہے نعت میں پھر کیا عجب، جو اِتنا اُجالا ہے نعت میں جو لفظ بھی لکھے ہیں انہیں زندگی ملی تکریم و مِدحتِ شہِ والہ ہے نعت میں پھر بھی بیان اُنؐ کا مکمل نہ ہو سکا ہر حرفِ نعت ایک مقالہ ہے نعت میں نِکلے ہیں دائرے سے مفاہیم کس قدر انوارِ نَو بنے گا جو ہالہ ہے نعت میں رہنے لگا ہوں قریۂ عشقِ رسول ؐ میں میں نے تو اپنا آپ بھی ڈھالا ہے نعت میں ان کی عطا سے یہ کبھی…
Read Moreصغیر احمد صغیر ۔۔۔ اژدھا
اژدھا ۔۔۔۔ میں وہ نہیں صغیر، میں جو تھا بدل گیا یہ کیسی شکل ہے میں جس میں ڈھل گیا کہ میرے خد و خال ہیں، وہی جو تھے مگر مرا نظام انہضام اب بدل گیا میں اپنے وقت کا ہوں کوئی اژدھا اگر نہیں تو گزرے وقت کا میں کوئی ڈائنوسار ہوں میں دشت میں لگے ہوئے اک ایک پیڑ کی ہر ایک شاخ تک کو کھا گیا پیٹ پھر نہیں بھرا تو کوئلے کی کان بھی جو راہ میں پڑی ہر اک چٹان بھی چبا گیا ہزارہا جتن…
Read Moreاکرم کنجاہی ۔۔۔ فہمیدہ ریاض
فہمیدہ ریاض فہمیدہ ریاض کا کہناتھا کہ: ’’ فیمنزم کے کئی معنی ہوسکتے ہیں۔ میرے نزدیک فینزم کا مطلب یہ ہے کہ مرد کی طرح عورت بھی ایک مکمل انسان ہے جس کی لا محدود ذمہ داریاں ہیں۔ ان کو بھی امریکی کالے یا دلت کی طرح سماجی برابری حاصل کرنے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ عورتوں کو معاملہ مزید سنگین ہے۔ ان کو بلا جھجک اور بغیر کسی پریشان کا سامنا کیے ہوئے سڑکوں پر گھومنے کی آزادی ہے۔ ان کو تیرنے، محبت کی شاعری کرنے کی آزادی ہے،…
Read Moreمحسن اسرار
مجھے ملال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے مگر یہ حال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ جرمِ اخلاص کے شعلوں کو ہوا دیتی ہے
جرمِ اخلاص کے شعلوں کو ہوا دیتی ہے جب بھی آتی ہے تری یاد رُلا دیتی ہے بیکراں وقت کی اس کوکھ میں پلتی ہوئی سوچ اک نئی صبح کی آمد کا پتہ دیتی ہے سوچتا ہوں کہ کہیں تیرے تعاقب میں نہ ہو وہ اذیت جو مری نیند اُڑا دیتی ہے تیری تصویر مرے گھر میں جو آویزاں ہے خواب کو وہم کی تعبیر دکھا دیتی ہے غرقِ گردابِ مصائب مجھے کرنے والے! موجۂ کاہشِ جاں تجھ کو دُعا دیتی ہے ذہن آسیب زدہ سوچ کا پتھر ہے تو…
Read Moreمحمد علوی ۔۔۔ ارادہ ہے کسی جنگل میں جا رہوں گا میں
ارادہ ہے کسی جنگل میں جا رہوں گا میں تمہارا نام ہر اک پیڑ پر لکھوں گا میں ہر ایک پیڑ پہ چڑھ کے تمہیں پکاروں گا ہر ایک پیڑ کے نیچے تمہیں ملوں گا میں ہر ایک پیڑ کوئی داستاں سنائے گا سمجھ نہ پاؤں گا لیکن سنا کروں گا میں تمام رات بہاروں کے خواب دیکھوں گا گرے پڑے ہوئے پتوں پہ سو رہوں گا میں اندھیرا ہونے سے پہلے پرندے آئیں گے اجالا ہونے سے پہلے ہی جاگ اٹھوں گا میں تمہیں یقین نہ آئے تو کیا…
Read Moreحفیظ جونپوری ۔۔۔۔ ساتھ رہتے اتنی مدت ہو گئی
ساتھ رہتے اتنی مدت ہو گئی درد کو دل سے محبت ہو گئی کیا جوانی جلد رخصت ہو گئی اک چھلاوا تھی کہ چمپت ہو گئی دل کی گاہک اچھی صورت ہو گئی آنکھ ملتے ہی محبت ہو گئی فاتحہ پڑھنے وہ آئے آج کیا ٹھوکروں کی نذر تربت ہو گئی لاکھ بیماری ہے اک پرہیز مے جان جوکھوں ترک عادت ہو گئی تفرقہ ڈالا فلک نے بارہا دو دلوں میں جب محبت ہو گئی وہ گلہ سن کر ہوئے یوں منفعل عاید اپنے سر شکایت ہو گئی دوستی کیا…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ گھُٹن کی آنچ میں جب سے جلا ہے
گھُٹن کی آنچ میں جب سے جلا ہے بدن ، پیہم اُدھڑتا جا رہا ہے نگاہِ نا رسا تک پر کھُلا ہے ہمارا درد ، پیوندِ قبا ہے پہن لے دام ، لقمے کی ہوس میں پرندہ عاقبت کب دیکھتا ہے اثر ناؤ پہ جتلانے کو اپنا سمندر ، ہم پہ موجیں تانتا ہے بھنویں جس کی ، کمانوں سی تنی ہیں قرابت دار وہ ، دربار کا ہے کسی کے ذوق کی تسکین ٹھہرا ہرن کا سر ، کہیں آ کر سجا ہے دیا جھٹکا ذرا سا زلزلے نے…
Read More