نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیم سحر

اللہ کی برکت کی کیا شان مدینے میں !
اِک نُور کا عالم ہے ہر آن مدینے میں

حاضر تو ہوں مکّے میں، اور دھیان مدینے میں
ہے جسم یہاں میرا، اور جان مدینے میں

طیبہ میں عطا ہو گا آرا م و سکوں کتنا
دیکھو ذرا تم رہ کر مہمان مدینے میں

کچھ نعتیں مَیں پنڈی میں کیسے بھلا لکھ پاتا؟
ہونا تھا مکمل جب دیوان مدینے میں

سانسیں مری باقی ہیں وہ جب بھی مکمل ہوں
بس اتنی تمنا ہے دوںجان مدینے میں

میں اُن ؐ کے بُلاوے پر حاضر ہوں جو طیبہ میں
روکے گا مجھے کیسے دربان مدینے میں

Related posts

Leave a Comment