ذوالفقار نقوی

کھوجتا کیا ہے اندھیروں میں تفاہم کے دیے آ چراغوں میں لہو ڈال، اجالے ہوں گے

Read More

ذوالفقار نقوی … حسن سے تیرے کشیدیں گی سہارا کتنا

حسن سے تیرے کشیدیں گی سہارا کتنا ان بجھی آنکھوں سے ہو گا بھی گزارا کتنا رنگ بھر لائے ہو تصویر میں اتنے ،لیکن اس میں احساس کی نگری کا ہے گارا کتنا سر پہ ہر روز نئی اینٹ ہے لادی جاتی تو نے اے یار! مرا بوجھ اتارا کتنا شہر تَو روز چلی جاتی ہے غازہ مَل کر جانِ من! میرے لئے خود کو سنوارا کتنا ڈوبنے والے نے موجوں سے بس اتنا پوچھا یہ بتا دو کہ ہے اب دور کنارہ کتنا مسئلہ اتنا بڑا تو نہیں تھا…

Read More

ذوالفقار نقوی ۔۔۔ سوز و سازِ زندگی کوئی تری دُھن میں نہیں

سوز و سازِ زندگی کوئی تری دُھن میں نہیں سبز رَو کوئی شجر اس حجرۂ تن میں نہیں یہ فسوں کاری چلے گی کب تلک یوں، واعظا! کیوں زباں پر لا رہا ہے جو ترے من میں نہیں جس کی شاخوں پر کوئی اجڑا پرندہ آ بسے وائے ایسا اک شجر بھی تیرے آنگن میں نہیں ہر کسی پر تنگ ہیں کچھ اس طرح ارض و سما لگ رہا ہے رفتگاں بھی اپنے مدفن میں نہیں میری مٹی میں نمی باقی نہیں، اے کوزہ گر! یا کوئی تاثیر تیرے نغمۂ…

Read More

ذوالفقار نقوی … وقت

وقت ……… ٹھنی ہے وقت سے میری برابر سرعت ِ رفتار سے دونوں چلے ہی جا رہے ہیں اپنی راہوں پر، وہ مجھ سے بات کرتا ہے، نہ میں اُس سے کبھی بولا۔ ہوائوں کو لئے سر پر، مرے شانہ بشانہ ، دوڑتا ہے، ناچتا، آنکھیں دکھاتا ہے ۔ مسلسل اُس کی نظریں گھورتی ہیں، ڈھونڈتی ہیں میرے ہاتھوں کو ، کہ جن کے سائے میں ہےٹمٹماتا سا دیا روشن ، نہ جانے کون سا فانوس ہے جس پر ! مگر صدیوں سے روشن ہے رہے گا حشر تک روشن…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ذوالفقار نقوی

حرف و بیان و ذکر، یہ مدحت رسول کی اللہ کی عطا ہے، عنایت رسول کی دل میں نہیں جو الفتِ آلِ نبی تو پھر ہرگز  نہ مل سکے گی شفاعت رسول کی ایثار و آگہی و محبت ، یہ بندگی بٹتی ہے کائنات میں دولت رسول کی کُل عالمین کے لئے رحمت لقب ہیں وہ پیر و جواں کے سر پہ ہے شفقت رسول کی وسعت جہاں تلک ہے خدا کی خدائی کی ہر اُس مقام پر ہے حکومت رسول کی جبریل پَر سمیٹ کے سدرا پہ ہیں کھڑے…

Read More

ذوالفقار نقوی

شام ہوتے ہی آ گیا مہماں رات کٹنے کا اب نہیں امکاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ کلام: اجالوں کا سفر اردو فائونڈیشن ممبئی ۲۰۱۳ء

Read More