عزیز فیصل … وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا

وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا کہ قل پہ اس سے لطیفہ کبھی سنا نہیں تھا جو بند کرنا تھا دریا کو تم نے کوزے میں تو ایک عام سا لوٹا خریدنا نہیں تھا نکال بیٹھا تھا دندان ساز بھولے سے وہ داڑھ جس میں ذرا سا بھی مسئلہ نہیں تھا کھلا یہ بعد میں مجھ پر وہ کھیر تھی دراصل جسے پلاؤ پہ ڈالا تھا، رائتا نہیں تھا جناب شیخ گئے تھے جہاں پہ مٹکے سمیت وہ اک سٹال تھا لسی کا، میکدہ نہیں تھا

Read More

عزیز فیصل

دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانور ایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے

Read More

عزیز فیصل

کتنی مزاحیہ ہے یہ بوتل کے جن کی بات آقا اب انقلاب ہے دو چار دن کی بات

Read More

عزیز فیصل

کودے ہیں اُس کے صحن میں دو چار شیر دل ہم فیس بک کی وال سے آگے نہیں گئے

Read More

عزیز فیصل … کمال یہ ہے کہ کوئی کمال ہوتا نہیں

کمال یہ ہے کہ کوئی کمال ہوتا نہیں اور اس بساط پہ دل کو ملال ہوتا نہیں مری زبان ہے اتنی گریز حسنِ طلب ہر ایرے غیرے کے آگے سوال ہوتا نہیں زمانہ ساز کچھ ایسے بھی میرے شہر میں ہیں محال کام بھی جن پر محال ہوتا نہیں محبتوں کے کلینڈر میں یہ خرابی ہے کہ ختم ہجر کا کوئی بھی سال ہوتا نہیں حصار ِحسن میں، بندِ ادا میں آئے بغیر کوئی خیال بھی حسنِ خیال ہوتا نہیں اجڑ گئے ہیں کئی پیڑ میری بستی کے بیان مجھ…

Read More

عزیز فیصل … سلام

سلام۔۔۔یزید سے ہیں مفادات اس کے وابستہسو اس نے چھوڑ دیا اہلِ بیت کا رستہنہیں ہے مسئلہ اس کا نبی و آل ِنبیکہ فرقہ باز کو درکار ہے فسوں سستارسول ِخیر سے نسبت نہیں ہے نسبت ِعامستم شعار! بہت ہے ترا یقیں خستہجو ریگزار میں آباد کر گئے تھے حسینوہ ایک شہر دلوں میں ہے آج بھی بستااِدھر تھے ابن ِعلی کے فقط بہتر لوگاُدھر تھا جبرو ستم کی سپاہ کا دستہ

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عزیز فیصل

شیوۂ عفو ہو، پیمانۂ سالاری ہوپڑھ یہ سنت، کہ تری فکر میں بیداری ہو خطبۂ خیر کو تفصیل سے، ترتیل سے پڑھتاکہ وجدان میں وجدان سی سرشاری ہو لطف تو تب ہے کہ ہر آن براہیمی درودچشمۂ چشم سے زمزم کی طرح جاری ہو کون ہے میرے محمد کے علاوہ جس کیذات بے مثل ہو اور بات بھی معیاری ہو پیٹ پر باندھے وہ پتھر سے کہاں عشق کرےجس کو دنیا کے وسائل کی طلب گاری ہو

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ وقت (مزاحیہ نظم)

وقت (مزاحیہ نظم) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے دو بجے آنکھ کھلنے پہ باذوق سرتاج سے اُکھڑے لہجے میں غصے سے کہنے لگی لکھنوی اہلیہ نامرادا !!!! بھلا شعر گھڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ شعر سازی کےجھنجھٹ میں پڑتے ہوئے مصرع تر کی ڈھیری کے شمشان پر گلنے سڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ ضد میں آتے ہوئے، سر کھپاتے ہوئے چاہے غزلوں پہ غزلیں لکھو تم مگر ضد پہ اڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ "اےلڑاکا بلا! سن مری بھی ذرا چاہے لڑتی جھگڑتی رہے تُو سدا دشمن ِ شعر…

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ گھرانہ قیس کا، فرہاد کا ڈیٹا نہیں ملتا

(مزاحیہ غزل) گھرانہ قیس کا، فرہاد کا ڈیٹا نہیں ملتاان اسلاف محبت کا کہیں شجرہ نہیں ملتا مری اور مولوی کی ہے طلب میں فرق نقطے کامجھے جلوہ نہیں ملتا، اسے حلوہ نہیں ملتا ترا تھیسز بھی اینویں ہے، مرا کھانا بھی پھیکا ہےتجھے سرقہ نہیں ملتا ، مجھے سرکہ نہیں ملتا یہ کہنا نادرا کا ہے،محبت کرنے والوں سےمرا خلیہ نہیں ملتا، ترا حلیہ نہیں ملتا ہے شاعر اور شوہر کی بہت ہمزاد محرومیاِسے چرچا نہیں ملتا، اٰسے خرچا نہیں ملتا وہ اس بیوی کا شوہر ہے جسے غصے…

Read More