عزیز فیصل ۔۔۔ اچھے خاصے آدمی کو جانور اس نے کیا

بیگماتی بونسروں کو بے اثر اس نے کیا

ایک ہیلمٹ اوڑھ کر محفوظ سر اس نے کیا

یہ تو اس موذی کے بائیں ہاتھ کا ہی کھیل ہے

خیر کو اپنی صلاحیت سے شر اس نے کیا

میرے جذبوں کی دھنک کو اس کی دیمک لگ گئی

میں بڑا رنگین تھا پر ڈس کلر اس نے کیا

بار برداری میں الجھا ہے وہ شوہر رات دن

اچھے خاصے آدمی کو جانور اس نے کیا

Related posts

Leave a Comment