احمد حسین مجاہد … جو دل میں ہے وہ لب ِ چشم ِ تر نہیں آیا فروری 23, 2021 نويد صادق جو دل میں ہے وہ لب ِ چشم ِ تر نہیں آیا میں خواب لے کے سر ِ رہگزر نہیں آیا لپٹ گیا صف ِ اعدا میں گھس کے یار سے میں وہ زعم تھا مجھے لشکر نظر نہیں آیا میں دے رہا ہوں سرھانے کو طول بازو سے ابھی ترا مرے سینے پہ سر نہیں آیا اسی لیے تو یہ بستی ہے نا مراد بہت کسی کے کام کوئی وقت پر نہیں آیا میں جل کے راکھ ہوا عشق میں مگر مجھ پر کوئی بھی لمحہ ٔ نامعتبر نہیں آیا کہ جو سنے وہ کہے میرے دل کی بات کہی مرے سخن میں ابھی وہ اثر نہیں آیا