فرح شاہد ۔۔۔ محبتوں میں مجھے تو اداس رہنے دے

محبتوں میں مجھے تو اداس رہنے دے جو کچھ نہیں ہے تو یادوں کے پاس رہنے دے وہ جس جگہ بھی ہے میرا ہے بس وہ میرا ہے یہ میرے دل میں خدایا قیاس رہنے دے میں تیرے در کی ہوں باندی سنبھال کر رکھنا کہ در سے دور نہ کرنا تو پاس رہنے دے میں اس کی پیاس کو سمجھی ہوں اسکی آنکھوں سے وہ کاش ایسے ہی اپنی یہ پیاس رہنے دے

Read More

فرح شاہد ۔۔۔ ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی

ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی پتھر ہوئی ہے آنکھ یہ روئی نہیں کبھی تیری دعا کے سائے میں چلتی رہی ہوں میں تیرا خیال ساتھ ہے کھوئی نہیں کبھی جس میں تمھاری یاد کا بھی ذائقہ نہ ہو ایسی تو کوئی یاد پروئی نہیں کبھی تیرے طفیل اپنے تھے سارے ہی اب تلک تیرے بنا جہاں میں تو کوئی نہیں کبھی

Read More