فرح شاہد ۔۔۔ ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی

ماں جی تمھارے بعد میں سوئی نہیں کبھی
پتھر ہوئی ہے آنکھ یہ روئی نہیں کبھی

تیری دعا کے سائے میں چلتی رہی ہوں میں
تیرا خیال ساتھ ہے کھوئی نہیں کبھی

جس میں تمھاری یاد کا بھی ذائقہ نہ ہو
ایسی تو کوئی یاد پروئی نہیں کبھی

تیرے طفیل اپنے تھے سارے ہی اب تلک
تیرے بنا جہاں میں تو کوئی نہیں کبھی

Related posts

Leave a Comment