شفقت حیات شفق ۔۔۔ تم کوئی مجھ سے محبت کے لیے آئے ہو

تم کوئی مجھ سے محبت کے لیے آئے ہو
تم تو بس اپنی سہولت کے لیے آئے ہو

جانتی ہوں کہ نہیں آئے ہو تم میرے لیے
تم فقط اپنی ضرورت کے لیے آئے ہو

تم تو ڈرتے ہو کہ دنیا میں تماشا نہ بنے
صاف ظاہر ہے کہ خلقت کے لیے آئے ہو

جو بھی چاہو وہ کرو ، تم کو کھلی چھٹی ہے
تم اگر مجھ سے اجازت کے لیے آئے ہو

اس دکھاوے کی محبت سے مجھے باز رکھو
لوگ سمجھیں گے کہ شفقت کے لیے آئے ہو

Related posts

Leave a Comment