عدنان خالد ۔۔۔ وہ مصلحت کی حویلی کا اک مکین مجھے

وہ مصلحت کی حویلی کا اک مکین مجھے
دلاتا رہتا ہے سچ کا بہت یقین مجھے

ہر ایک بات میں کرتے ہو طنز بھی شامل
ہر ایک بات پہ کہتے ہو نکتہ چین مجھے

کیا ہے جب سے تعین خود اپنی قیمت کا
میں ان کو کوستا رہتا ہوں صارفین مجھے
میں آسماں سے اسے گھر سمجھ کے تکتا رہا
ستارہ زاد سمجھتی رہی زمین مجھے

سبق جو یاد کرایا تھا تجھ کو یاد ہے کیا؟
کہ پھر چڑھانی پڑے گی یہ آستین مجھے

Related posts

Leave a Comment