اسد رضا سحر ۔۔۔ مشکل سہی وجود سے باہر نکل کے آ

مشکل سہی وجود سے باہر نکل کے آ
زندان کی حدود سے باہر نکل کے آ

مجھ پر یہ لفظ ہُو بھی ابھی تک نہیں کھلا
واعظ ذرا سجود سے باہر نکل کے آ

پہنے ہوئے ہیں سب نے یہاں پر سیہ لباس
مطرب تو اب سرود سے باہر نکل کے آ

کرتا ہے خود کو کس لیے روپوش سائیاں
اک بار اس جمود سے باہر نکل کے آ

حر سا مقام تجھ کو ملے گا اے جنگجو
باطل کے تو جنود سے باہر نکل کے آ

Related posts

Leave a Comment