علی فیضان جعفری ۔۔۔ خاص یہ کرب جو عطا ہے مجھے

خاص یہ کرب جو عطا ہے مجھے
کسی درویش کی دعا ہے مجھے

اب نہیں یاد کب ہنسا تھا میں
اور وہ دیکھ کر ہنسا ہے مجھے

دل تو پتھر ہوا تھا مدت سے
جانے اِس بار کیا ہوا ہے مجھے

کتنے بے باک ہو گئے سب ہی
آئنہ گھورنے لگا ہے مجھے

Related posts

Leave a Comment