نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

لے چل ہوائے طیبہ تُو ملکِ عرب مجھے
رہنا نہیں ہے اور کہیں پر بھی اَب مجھے

مَیں ہُوں اور آستانِ محمدؐ کی رونقیں
کس چیز کی ہو اور زمیں پر طلب مجھے

آقاؐ تِرے وسیلے سے پہچانا جاؤں مَیں
ویسے تو اب بھی جانتا ہے میرا رَب مجھے

اِک بار چھُو تو آیا ہُوں روضے کی جالیاں
دیکھیں دوبارہ مِلتا ہے یہ اذن کب مجھے

ہو جائے آپؐ کا مجھے دیدار ایک بار
مِل جائیں زندگی کی تمنائیں سب مجھے

چلتا ہو جیسے قافلہ دِل میں حجاز کا
آتی ہے اِک صدائے جرس روز و شب مجھے

مولا ! مِرے حروف کو تکریم سے نواز
آتا نہیں ہے نعت کا وصف و ادب مجھے

Related posts

Leave a Comment