انصر حسن ۔۔۔ بجھے چراغ کو پھر سے جلا دیا کس نے

بجھے چراغ کو پھر سے جلا دیا کس نے
مرے مزار پہ میلا لگا دیا کس نے

ملا نہیں مجھے اپنا کہیں بھی نام و نشاں
یہ مجھ کو لوحِ جہاں سے مٹا دیا کس نے

خدا کے سامنے جھکنے کا حکم ہے بھائی
یہ تجھ کو غیر کے آگے جھکا دیا کس نے

ہمارے حال پہ کس نے یہ رحم فرمایا
پرانی گور پہ سہرا سجا دیا کس نے

نہ چاشنی ہے بیاں میں نہ فکر ہے تازہ
مجھ ایسے شخص کو شاعر بنا دیا کس نے

Related posts

Leave a Comment