آئرین فرحت … نئے سانچے میں ڈھل جاؤں نیا اک سلسلہ بن کر

نئے سانچے میں ڈھل جاؤں نیا اک سلسلہ بن کر کسی لمحے میں نکلوں دائرے سے راستہ بن کر جہاں پر زندگی تاریکیوں میں گھر گئی ہو واں میں آدھی رات کو آؤں اجالوں کی صدا بن کر وہ رب ہے فیصلہ اس کا اٹل ہے روز اول سے وگرنہ لوگ کیسے کیسے آئے تھے خدا بن کر وہ اک سجدہ کہ پل بھر میں بدل ڈالے جو انساں کو نظریہ زندگی کا یا نظر کا زاویہ بن کر مجھے تنہائیاں جب بھی ستانے آئی ہیں فرحت تو اپنے ساتھ…

Read More

آئرین فرحت ۔۔۔ بے نام محبت

بے نام محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری آنکھوں میں میرا چہرہ اتر رہا تھا جو میں نے دیکھا تو میں نے سوچا کہ میرا سادہ سا عام چہرہ گلاب بن کر نکھر رہا تھا تمہاری آنکھوں کی پتلیوں میں بکھر رہا تھا تمہاری آنکھوں کے رتجگوں کو یہ پڑھ رہا تھا یہ میرا چہرہ تمہارے لفظوں کو چھو کے خود کو نہ جانے کیا کیا سمجھ رہا تھا ہوا میں اڑتے ہوئے میں خود کو سنبھالتی کیا؟ تمہاری نظریں جو کر رہی تھیں سوال ان کو میں ٹالتی کیا؟ یہ سب محبت…

Read More