محمد علی ایاز ۔۔۔ میں نے کیا ہے نوٹ یہی رات بھر یہاں

میں نے کیا ہے نوٹ یہی رات بھر یہاں
کچھ لوگ اب بھی رکھتے ہیں حسنِ نظر یہاں

کچھ لوگوں کے کلپس نہیں وائرل ہوئے
کچھ لوگ دیکھتا ہوں ابھی معتبر یہاں

آئے کوئی حسینہ کسی کے بھی سامنے
کرتا ہے کون ایسے میں صرفِ نظر یہاں

اس دشتِ نامراد میں اک قیس کے سوا
دیکھا نہیں کسی نے بنایا ہو گھر یہاں

پوچھا ہے ایک لیلیٰ سے مجنوں نے دشت میں
میرے لیے پکاؤ گی، آلو مٹر یہاں؟

کچھ انٹیلکچول کی ہے بینائی کم مگر
کہتے ہیں لوگ ان کو بھی اہلِ نظر یہاں

Related posts

Leave a Comment