میر تقی میر ۔۔۔ اس گل زمیں سے اب تک اُگتے ہیں سرو جس جا

اس گل زمیں سے اب تک اُگتے ہیں سرو جس جا
مستی میں جھکتے جس پر تیرا پڑا ہے سایا

پوجے سے اور پتھر ہوتے ہیں یہ صنم تو
اب کس طرح اطاعت ان کی کروں خدایا

تاچرخ نالہ پہنچا لیکن اثر نہ دیکھا
کرنے سے اب دعا کےمیں ہاتھ ہی اُٹھایا

آخر کو مر گئے ہیں اُس کی ہی جستجو میں
جی کے تئیں بھی کھویا لیکن اُسے نہ پایا

لگتی نہیں ہے دارو ہیں سب طبیب حیراں
اک روگ میں بِساہا جی کو کہاں لگایا

Related posts

Leave a Comment