جلیل عالی ۔۔ ا ب ج د

ا  ب  ج  د
..........
جیسے فضا میں
کبھی کبھی آوارہ بادل
اک واضح تصویر کی حیرت بن جاتے ہیں

جیسے درختوں کی شاخوں پر
کبھی کبھی سر مست ہوائوں کے جھونکوں سے
پتّوں کی آوازیں
خوش آہنگ سُروں میں ڈھل جاتی ہیں

جیسے کبھی
ہلکی ہلکی بارش کی بوندیں
ریت کی تختی پر پل بھر کو
نام کسی کا لکھ دیتی ہیں

جیسے کوئی ننھا سا بچّہ
پہلی بار اچانک اک دن
ٹُوٹے پھُوٹے لفظ ملا کر
پُوری بات بنا لیتا ہے

Related posts

Leave a Comment