صغیر احمد صغیر ۔۔۔ اپنے آپ کو جانا نئیں

اپنے آپ کو جانا نئیں
اس نے اب تک مانا نئیں

تو نے میرا حق کھایا
کیا تو میرا کانا نئیں

دل کی باتیں غور سے سن
یہ کوئی گانا وانا نئیں

تیرے کسی بھی اپنے نے
تیرا بوجھ اٹھانا نئیں

اس کے بارے مت پوچھو
جس رستے پر جانا نئیں

ملنے سے کیوں ڈرتے ہو
میں نے کوئی کھا جانا نئیں

مقصد شعر سنانا ہے
محفل کو گرمانا نئیں

تاج پہ نظریں رکھتا ہے
اس کے سر پر آنا نئیں

نام صغیر بتائیں کیوں
جب اس نے پہچانا نئیں

Related posts

Leave a Comment