نظریہ پاکستان اور جعل سازیاں … نوید صادق

میرا پاکستان …….. نظریہ پاکستان اور جعل سازیاں …………… ’تم نے ریاست کے خلاف زبان کھولی ہے! لوگوں کو گم راہ کرنے کی کوشش کی ہے! تمھیں سخت سزا دی جائے گی‘۔ تاریخ انسانی میں اس طرح کے جملے، ایسے ظالمانہ فیصلے اکثر دکھائی دیتے ہیں۔ ایک منٹ، کیا یہ فیصلے واقعی ظالمانہ تھے۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علم برداروں کو جب اور کوئی کام نہیں ہوتا تو تاریخ پر نکتہ چینی شروع کر دیتے ہیں۔ویسے اس قماش کے لوگوں کو کام ہوتا کب ہے؟ سوال یہ ہے کہ…

Read More

مرا مرنا ابھی بنتا نہیں ہے … نوید صادق

میرا پاکستان …….. مرا مرنا ابھی بنتا نہیں ہے! ………. بہاول پور ہمیں بہت عزیز ہے۔ وہیں آنکھ کھولی، پلے بڑھے۔ ہوش سنبھالا تو شعری افق پر ظہور نظر اور سید آلِ احمد کے نام جگمگا رہے تھے۔ ظہور نظر اور سید آلِ احمد بہاول پور میں دو دبستانوں کی حیثیت رکھتے ہیں کہ انھوں نے نوجوان شعرا کی تربیت اور یہاں بھرپور شعری فضا کو ترویج دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ظہور نظر اور سید آلِ احمد کے بعد بہاول پور سے ابھرنے والے شعرا میں افضل خان کا…

Read More

اور اب گیس بھی! …. نوید صادق

میرا پاکستان ……. اور اب گیس بھی! ………… گذشتہ کئی برسوں سے ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگت رہے ہیں۔ ہر حکومت دعوے کرتی ہے کہ بس کچھ دن کی بات ہے، پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ہم سنتے ہیں، سوچتے نہیں اور مان جاتے ہیں۔ جیسے سچ مچ آنے والے دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ہونا تو کیا ہوتا ہے، ایک آدھ نیا مسئلہ ہمارے سر پر سوار ہو جاتاہے۔ پھر دعوے، وعدے ہمیں بہلانے لگتے ہیں۔ ہم سالہا سال سے یہی دیکھ رہے ہیں، بھگت رہے…

Read More

(بے چارے) جنرل صاحب! … نوید صادق

میرا پاکستان …….. (بے چارے) جنرل صاحب! …………… ۔۔۔۔۔۔۔ تاجر سو کر اُٹھا، تو ٹوپیوں کی ٹوکری خالی تھی، اُس نے دائیں دیکھا، بائیں دیکھا، دور دور تک کوئی نہیں تھا، اُس نے اوپر دیکھا، ارے! یہ کیا! درخت پر بہت سے بندر تھے اوربندروں نے ٹوپیاں پہنی ہوئی تھیں۔اُس نے بڑی منت سماجت کی، ہاتھ باندھے، لیکن بندر اُس کا منہ چڑاتے رہے۔ اُس نے غصے اور پریشانی کے ملے جلے جذبات کے تحت اپنے سر سے ٹوپی اتاری اور زور سے زمین پر دے ماری۔بندروں نے اُسے چڑانے…

Read More

کچھ بجلی کے بارے میں … نوید صادق

میرا پاکستان …….. کچھ بجلی کے بارے میں ………… ماہرین جب پاکستان میں پاور کرائسس کی بات کرتے ہیں تو اس کی جو وجوہات گنوائی جاتی ہیں، اُن میں آبادی میں اضافہ، طرزِ زندگی میں جدت، صنعتوں کا قیام، مناسب منصوبہ بندی کا فقدان جیسے عناصر سامنے آتے ہیں۔ اب آبادی کو تو ہم روکنے سے رہے، طرزِ زندگی بھی جدت کی طرف گامزن رہے گا، صنعتیں ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں اور ہمیں ان میں اضافہ کرنا ہے نہ کہ کمی۔ اب لے دے کے ہماری نظر…

Read More

ریلیاں، دھرنے اور دہشت گردی … نوید صادق

میرا پاکستان ……. ریلیاں، دھرنے اور دہشت گردی ………. لگ بھگ یہی دن تھے، سرد ہوائیں چل رہی تھیں، ہم جیسے تیسے گزارا کر رہے تھے کہ سات سمندر پار سے ایک شخص آیا، نعرہ لگا: ”وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ختم کر دیا جائے، تمام اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا جائے، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا جائے، فوج اور عدلیہ کی باہمی مشاورت کے بعد ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے، عبوری حکومت آئین کے آرٹیکل نمبر62،63اور 218 کے تحت انتخابات سے قبل اصلاحات کرے“، اور…

Read More

بھٹو۔۔زرداری، زرداری۔۔بھٹو …. نوید صادق

میرا پاکستان …….. بھٹو ۔۔ زرداری، زرداری ۔۔بھٹو ……………. یا تو ہم لوگ بہت سادہ ہیں، یا بے وقوف۔ ویسے دیکھا جائے تو بے وقوفی اور سادگی میں بڑا باریک فرق ہوتا ہے۔اور اس فرق کو پاٹنے میں کچھ ایسا خاص عرصہ بھی نہیں لگتا۔ اِدھر یا اُدھر، کچھ نہ کچھ، کہیں نہ کہیں ہم کوئی ”چول“ مار بیٹھتے ہیں اور بعد میں کوسنے لگتے ہیں اپنی تقدیر کو۔ ہمارے ہاں تقدیر کا معاملہ بھی خوب ہے، جب کہیں، کوئی بس نہ چلا تو تقدیر۔ اچھا یہ تقدیر نامی چیز…

Read More

جیسا تمھیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو ۔۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ……… جیسا تمھیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو ………………… شاہین عباس سے ہمارا تعارف جامعہ ہندسیہ لاہور میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران ہوا۔ ہم جب بغرضِ تعلیم جامعہ میں داخل ہوئے تو یہاں کے شعری افق پر شاہین عباس نمایاں مقام کے حامل تھے۔ اُن دنوں جامعہ میں شاہین عباس کے علاوہ غافر شہزاد، رحمان حفیظ ، احمد فاروق اور طیب رضا کے نام شعر و ادب کی تخلیق کے حوالے سے مقبول تھے۔ بعدازاں اس کارواں میں ادریس بابر، اکبر ناصر، مسعود اختر، ذوالفقاد عادل،…

Read More

پاک بھارت تعلقات ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ پاک بھارت تعلقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل ہمارے ہاں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔ یہ آثار ہر سال دو سال بعد نظر پڑتے ہیں۔ خواب دیکھنے چاہئیں، اس میں کوئی ہرج نہیں لیکن کبھی کبھی صبح آنکھ کھلنے پر اچھی طرح آنکھیں مل کر ایک ذرا دیر کو رات دیکھے گئے خواب کو حقیقت کی کھلی آنکھ سے دیکھ لینا بھی ضروری ہے کہ اس ورزش سے آنکھیں بوسیدہ نہیں ہوتیں۔ اور واضح رہے کہ بوسیدہ آنکھیں بھارتی فلموں میں تو چل…

Read More

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ………. بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا …………… موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس ملا:” بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کی طرف سے کچھ سال پہلے گھر گھر ہونے والے سروے کے تحت آپ کے 25000 روپے منظور ہوگئے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔“ ایسے کئی پیغامات پہلے بھی ملتے رہے لیکن ہم نے کبھی توجہ ہی نہیں کی۔ دیے گئے نمبر پر کال تو ہم نے اس بار بھی نہیں کی البتہ اس پیغام کو یہاں اپنے کالم میں جگہ دے…

Read More