پاکستانی عوامی تحریکیں … نوید صادق

میرا پاکستان ……….. پاکستانی عوامی تحریکیں …………… دنیا بھر کی باتیں کر کے لوٹنا تو پاکستان ہوتا ہے تو پھرکیا فائدہ، اِدھر ااُدھر گھومنے اور اپنے قارئین کو خوار کرنے سے۔ سو آج ہم بات پاکستان سے شروع کریں گے اور پاکستان پر ہی ختم۔ عوامی تحریکیں وہ تحریکیں ہوتی ہیں جو عوام کی طرف سے شروع ہوتی ہیں، ان کے نمائندے کہیں یا لیڈر عام عوام ہوتے ہیں، سیدھے سادوں کے کٹھ سے اُٹھنے والے تھوڑے بہت ٹیڑھے میڑھے لوگ، تھوڑی بہتر سوجھ بوجھ رکھنے والے، تھوڑے زیرک۔ یہاں…

Read More

ایک متحرک اور فعال سیاست دان …. نوید صادق

میرا پاکستان …… ایک متحرک اور فعال سیاست دان …….. وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی سیاسی زندگی ہمارے سامنے ہے۔ وہ ہر وقت کچھ کر گزرنے کی دُھن میں رہتے ہیں۔ اپنے ہر دور میں انھوں نے ایسے کام کیے جن سے پنجاب کے عوام کو براہِ راست فوائد حاصل ہوئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور لاہور پارکنگ کمپنی کا قیام اُن کی گہری بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایک میٹرو بس کے منصوبہ ہی کولے لیجیے، جناب عمران…

Read More

پہلے ہر بات پہ ہم سوچتے تھے! … نوید صادق

میرا پاکستان …… پہلے ہر بات پہ ہم سوچتے تھے! ………. کہتے ہیں،کسی سیاست دان کے کامیاب سیاست دان بننے کے لیے اُس میں دو صلاحیتوں کا ہونا ازحد ضروری ہے۔اول مسائل کو دیکھنے، سمجھنے کی صلاحیت اور دوم دوسرے سیاست دانوں کو اپنی مدد پر قایل و مایل کرنا۔ہم پہلی غلطی تو یہیں کر بیٹھتے ہیں کہ ایک غلط نعرے، ایک بے جا دعوے پر آنکھیں میچے اعتماد کا اظہار کر بیٹھتے ہیں۔ سیاست دان نعرہ لگاتا ہے کہ وہ ہمارے مسائل سے مکمل آگاہی رکھتا ہے، یہاں تک…

Read More

عشق میں بزرگوں سے رائے کون لیتا ہے! … نوید صادق

میرا پاکستان …… عشق میں بزرگوں سے رائے کون لیتا ہے! ………. چلیے بات ختم۔ وہ جو عرصہ سے چیخ چلا رہے ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کیے جانا چاہئیں۔ تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف طاقت کا استعمال درست نہیں ہے۔ ڈرون حملے بند کروائے جائیں۔ حکومت تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔ طالبان ہمارے بھائی ہیں۔ جناب منور حسن کے تو خیر کیا کہنے ہیں کہ اُن کے بیانات کی وضاحت بعدازاں جماعتِ اسلامی کے معززین کو کرنا پڑتی ہے لیکن خان…

Read More

کراچی آپریشن … نوید صادق

میرا پاکستان …… کراچی آپریشن ……. کراچی شہر میں فرقہ واریت، بھتہ خوری، گینگ وار اور دہشت گردی کا دور دورہ تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے اور اس تجارتی مرکز کی بحالی کے پیشِ نظر بھتہ خوروں، چور اچکوں اور دہشت گردوں کے خلاف ایک سخت آپریشن کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت نے اپنے جملہ اختلافات کو پسِ پُشت ڈال کر اس آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کا عہد کیا۔ آپریشن کا آغاز ہوتے ہی کچھ سیاسی…

Read More

چلیے یوں ہی سہی لیکن! … نوید صادق

میرا پاکستان …… چلیے یوں ہی سہی لیکن! ……. لیجیے صاحب، عید میلادالنبی بھی گزر گئی۔ عبادات کی گئیں، غریبوں کو کھانے کھلائے گئے۔ لوگوں نے گھروں پر برقی قمقمے روشن کیے، جھنڈیاں لگائیں، دفاتر پر جگ مگ کا سماں کیا گیا، بچوں نے گلی کوچوں میں من پسند پہاڑیا ں بنائیں، محافلِ میلاد منعقد ہوئیں۔نعت کی محفلیں آراستہ کی گئیں۔ یہ ہماری عقیدت کا ایک انداز ہے اور شاید ایک دو باتوں کو چھوڑ کر باقی سب کام ہم صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ کرنا بھی چاہئیں کہ…

Read More

………اسلام ہے آزاد … نوید صادق

میرا پاکستان ……… ….اسلام ہے آزاد ………. ہم مسلمان بات تو کرتے ہیں، ملت کی، اتحاد و اتفاق کی اور بٹ جاتے ہیں ٹولیوں میں، فرقوں میں۔ ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، ایک ٹولی دوسری کو غلط اور دوسری تیسری کو غلط سمجھتی ہے۔ اعلانات ہوتے ہیں۔ فتوے جاری کیے جاتے ہیں۔ خیر یہ سب تو پہلے سے ہماری زندگی کا حصہ ہے لیکن تکلیف دہ امر یہ ہے کہ ہم جو آئے دن لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں، اُمتِ مسلمہ۔۔۔ تو کیا ایک امت،ایک ملت، جس…

Read More

کیا اب بھی نہیں! … نوید صادق

میرا پاکستان ……. کیا اب بھی نہیں! ………. ہم لاشیں اُٹھا اُٹھا کر تھک گئے ہیں۔کراچی میں، لاہور میں، پشاور میں۔۔۔ ہمیں کہاں کہاں نہیں رُلایا گیا۔ لیکن آج ہمیں رونا نہیں، ماتم نہیں کرنا۔ آج ہم میں سے ایک بہادر اُٹھ گیا، ایک مسلمان اُٹھ گیا، ایک پاکستانی اُٹھ گیا۔ ایک سچا، سُچا پاکستانی ہمیں چھوڑ گیا۔ لیکن ہم کیوں روئیں؟ ہمیں تو فخر کرنا ہے کہ ہمارے ایک بھائی نے اِس دور میں ایک شیر کی سی زندگی گزاری،شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن۔۔۔۔ آج پورے پاکستان کا…

Read More

ایک طوفانِ بدتمیزی … نوید صادق

میرا پاکستان ……. ایک طوفانِ بدتمیزی …………. ٹی وی اینکر: تم اپنے بکرے کو کیا کھلاتے ہو؟ چرواہا: جناب! آپ کون سے بکرے کا پوچھ رہے ہیں؟ سفید بکرے کا یا کالے بکرے کا۔ ٹی وی اینکر: سفید بکرے کا پوچھ رہا ہوں۔ چرواہا: گھاس کھلاتا ہوں، جناب! ٹی وی اینکر: اور کالے بکرے کو کیا کھلاتے ہو؟ چرواہا: جناب! اُسے بھی گھاس ہی کھلاتا ہوں۔ ٹی وی اینکر: اچھا یہ بتاؤ، تم بکروں کو باندھتے کہاں ہو؟ چرواہا: کون سے بکرے کو، جناب! کالے کو یا سفید کو؟ ٹی…

Read More

لائی لگ میڈیا اور جنرل پرویز مشرف … نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ لائی لگ میڈیا اور جنرل پرویز مشرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنرل پرویز مشرف پر ایک کالم لکھ کر سوچا تھا کہ دوبارہ اس موضوع پر نہیں لکھیں گے۔ لیکن کیا کیا جائے کہ ہمارے ہاں جو موضوع چل پڑتا ہے، پھر دنوں بل کہ بعض اوقات تو مہینوں چلتا ہے۔جو ٹی وی چینل لگائیں، ایک ہی خبر چل رہی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ سب خبریں ختم ہو گئی ہیں، کوئی مسئلہ ہی نہیں، بس جس موضوع پر بات ہو رہی ہے، یہی ایک موضوع،…

Read More