غالب

بسکہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے ناخنِ انگشت تبخالِ لبِ بیمار ہے   زلف سے شب درمیاں دادن نہیں ممکن دریغ ورنہ صد محشر بہ رہنِ صافیِ رخسار ہے   در خیال آبادِ سودائے سرِ مژگانِ دوست صد رگِ جاں جادہ آسا وقفِ نشتر زار ہے   جی جلے ذوقِ فنا کی نا تمامی پر نہ کیوں ہم نہیں جلتے، نفس ہر چند آتش بار ہے   ہے وہی بد مستی ہر ذرّہ کا خود عذر خواہ جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے   مجھ…

Read More

مظفر حنفی ۔۔۔ وہ گلدستوں میں اشعار لگاتا ہے

وہ گلدستوں میں اشعار لگاتا ہے اور یہاں لہجے پر دھار لگاتا ہے   غرقابوں نے دیکھا دریا کا انصاف زندہ مردہ سب کو پار لگاتا ہے کون زمانے کو سمجھائے چلنے دو چلنے والے ہی کو آر لگاتا ہے کہلاتے ہیں دنیا بھر میں ظِل اللہ جن پر چھاتا خدمت گار لگاتا ہے خوشبو قید نہیں رہ سکتی گلشن میں دیکھیں وہ کتنی دیوار لگاتا ہے ماضی سے تا حال مظفرؔ ظالم ہی تاج پہنتا ہے ، دربار لگاتا ہے

Read More

عبدالاحد ساز ۔۔۔ کھلے ہیں پھول کی صورت ترے وصال کے دن

کھلے ہیں پھول کی صورت ترے وصال کے دن ترے جمال کی راتیں ترے خیال کے دن نفس نفس نئی تہہ داریوں میں ذات کی کھوج عجب ہیں تیرے بدن تیرے خد و خال کے دن بہ ذوق شعر، بہ جبر معاش یکجا ہیں مرے عروج کی راتیں مرے زوال کے دن خرید بیٹھے ہیں دھوکے میں جنس عمر دراز ہمیں دکھائے تھے مکتب نے کچھ مثال کے دن نہ حادثے نہ تسلسل نہ ربطِ عمر کہیں بکھر کے رہ گئے لمحوں میں ماہ و سال کے دن میں بڑھتے…

Read More