مصطفی مغل ۔۔۔ نین جن کے شراب کی صورت

نین جن کے شراب کی صورت ہونٹ اُن کے گلاب کی صورت تو دھمکتا ہے ماہ و انجم میں مثلِ لالہ شباب کی صورت تیرے ہجر و فراق کے لمحے مجھ پہ گزرے عذاب کی صورت میری چاہت کے دل سمندر میں تو ہے نایاب خواب کی صورت تم محبت کی ہو غزل جاناں کیوں نہ چھیڑوں رباب کی صورت

Read More