نعمان فاروق ۔۔۔ دریا کی عریانی پر

دریا کی عریانی پر
رقص کریں گے پانی پر

ہم نے لفظ نہیں لکھے
پیاس لکھی ہے پانی پر

طنز کیا ہے خوشبو نے
پھولوں کی نادانی پر

پانی جملے کستا ہے
دریا کی ویرانی پر

کوئی نوحہ لکھ ڈالیں
لفظوں کی ارزانی پر

Related posts

Leave a Comment