تبسم کاشمیری … دو جنگلی کبوتر

دو جنگلی کبوتر
...........

ہم دو جنگلی کبوتر
ساتھ ساتھ اڑتے
کبھی نزدیک کبھی دور
کبھی اوپر کبھی نیچے
کبھی ہنستے گاتے، کبھی گیت سناتے
کبھی زمین کی طرف جھانکتے
اور کبھی آسمان کی کھڑکی کھولتے
چاند سے ہاتھ ملاتے
اور بادلوں کو پیار کرتے ہیں
ہم ہر روز اڑتے ہیں
ہر روز سرما کی دھوپ میں نہاتے ہیں
اور ہر روز ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں
ہم دو جنگلی کبوتر
آسمان کے بستر پر
ساتھ ساتھ سونے والے
ہم سوچتے ہیں
کہ زمین کی طرف اترنے والی
کھڑکی کا راستہ
ایک روز بھول جائیں
اور پھر کبھی بھی
زمین کی طرف نہ آئیں !
......................

Related posts

Leave a Comment