فیض رسول فیضان ۔۔۔ دعا

فضل کر پروردگار اب کے برس
چہرئہ ہستی نکھار اب کے برس

جان میں تیرے کرم سے آئے جان
دان کر دل کو قرار اب کے برس

واسطہ تجھ کو ترے محبوبؐ کا
ہم کو پستی سے اُبھار اب کے برس

ایک مدت سے ہے ملت پائمال
مرحمت فرما وقار اب کے برس

ہو نگاہِ لطف، پاکستان پر
جگمگا لیل و نہار اب کے برس

بھیک دے شیرازہ بندی کی ہمیں
ختم ہو دورِ فشار اب کے برس

التجا فیضانؔ کی ہو باریاب
نجش دے امن و قرار اب کے برس

Related posts

Leave a Comment