نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ طلحہ غفور

منتظر ہیں یا نبیؐ کب ہو اشارا آپؐ کا
غم کے ماروں کو جہاں میں ہے سہارا آپؐ کا

وادیِ عشق و وفا کی راہ میں یا مصطفیؐ
جان و دل سے بڑھ کے ہم کو نام پیارا آپؐکا

ڈگمگائے گا نہ ہرگز امتی، روزِ جزا
حشر میں جب دیکھ لے گا اک نظارا آپؐ کا

روشنی کے سب حوالے ماند ہی پڑتے گئے
دو جہاں میں اس طرح چمکاستارا آپؐکا

"رحمتَ للعالمیں "سے بس یہی فریاد ہے
مجھ سے عاصی کو ملے دامن خدارا،آپؐکا

ہر مصیبت کٹ گئی دکھ درد سے راحت ملی
نام صدقِ دل سے جس نے بھی پکارا آپؐ کا

Related posts

Leave a Comment