بلوچستان میں تعلیمی ادارے مزید کتنے دن بند رہیں گے؟

شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی ہے۔نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے۔وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے مزید پانچ روز کے لیے بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی اسکولز پیر سے جمعہ تک بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔

Related posts

Leave a Comment