پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی امداد کی اپیل

دفتر خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستانی عوام غیر معمولی مون سون کا سامنا کررہے ہیں، ہزار سے زیادہ جانیں جاچکیں، لاکھوں برباد ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو درپیش مشکلات پر دل رنجیدہ ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment