نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم … سعید شارق

طیبہ کے بادلوں کی جھڑی چاہیے مجھےمکہ کی دھوپ، اور ، کڑی ، چاہیے مجھےوہ خار اپنے پاؤں میں پیوست چاہئیںوہ دھول اپنے سر میں پڑی چاہیے مجھےمیں رہگزارِ غم سے بنوں شاہراہِ عشقنعلِ حضور دل پہ جڑی چاہیے مجھےمیں بھی نخیلِ نعت سے کچھ پھل اتار لوںہاتھوں میں فن کی ایسی چھڑی چاہیے مجھےجب بھی پڑے نگاہ، نظر آئے اُنؐ کا دوردیوارِ جاں پہ ایسی گھڑی چاہیے مجھے

Read More

سعید شارق ۔۔۔ ایک  تاریک  ہوتے ستارے سے اپنا خلا بھر رہا ہوں

ایک  تاریک  ہوتے ستارے سے اپنا خلا بھر رہا ہوںکس لیے خود کو خالی کیا تھا کبھی اور کیا بھر رہا ہوں!وہ بھی دن تھے یہاں خواہشوں کا کئی منزلہ گھر بنا تھااور اب رنج کی کالی مٹی سے دل کا گڑھا بھر رہا ہوںمجھ کو معلوم ہے اب ترے کان پہلے سے تشنہ نہ ہوں گےپھر بھی لفظوں کے خالی کٹوروں میں آبِ صدا بھر رہا ہوںآج دل میں اُداسی کے پہلے جنم دن کی تقریب ہو گیشام سے قہقہوں کے غبارے اُٹھائے  ہوا بھر رہا ہوںاس عبارت میں کچھ…

Read More