نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم … سعید شارق

طیبہ کے بادلوں کی جھڑی چاہیے مجھے
مکہ کی دھوپ، اور ، کڑی ، چاہیے مجھے

وہ خار اپنے پاؤں میں پیوست چاہئیں
وہ دھول اپنے سر میں پڑی چاہیے مجھے

میں رہگزارِ غم سے بنوں شاہراہِ عشق
نعلِ حضور دل پہ جڑی چاہیے مجھے

میں بھی نخیلِ نعت سے کچھ پھل اتار لوں
ہاتھوں میں فن کی ایسی چھڑی چاہیے مجھے

جب بھی پڑے نگاہ، نظر آئے اُنؐ کا دور
دیوارِ جاں پہ ایسی گھڑی چاہیے مجھے

Related posts

Leave a Comment