جعفر بلوچ ۔۔۔ پیرایہ ء فن جدا ہے میرا

پیرایہ ء فن جدا ہے میرا دل ہی سے مکالمہ ہے میرا سچ بولنا اور خراب ہونا اک عمر سے مشغلہ ہے میرا کیا کیا مجھے خوش گمانیاں ہیں تو نام جو لے رہا ہے میرا ذکر اس میں ترا جو آ گیا ہے مہکا ہوا ماجرا ہے میرا رندی مری آج کی نہیں ہے مشرب ہی یہی رہا ہے میرا یاروں کی تعلیاں سنی ہیں اور چپ ہوں، یہ تبصرہ ہے میرا فرعون یہ جانتے ہیں جعفر خامہ ہی مرا عصا ہے میرا

Read More