فرتاش سید ۔۔۔ عشق ہوں جرأتِ اظہار بھی کر سکتا ہوں

عشق ہوں جرأتِ اظہار بھی کر سکتا ہوں خود کو رسوا سر بازار بھی کر سکتا ہوں   تو سمجھتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں تیرے بغیر میں ترے پیار سے انکار بھی کر سکتا ہوں   غیر ممکن ہی سہی تجھ کو بھلانا لیکن یہ جو دریا ہے اسے پار بھی کر سکتا ہوں   تو مری امن پسندی کو غلط نام نہ دے وار سہتا ہی نہیں وار بھی کر سکتا ہوں   مے کدہ کار دگر اور جناب واعظ ایسی نیکی میں گنہ گار بھی کر…

Read More

فرتاش سید ۔۔۔ جو ہم سے جیسا تعلق نبھائے بسم اللہ

جو ہم سے جیسا تعلق نبھائے بسم اللہ عدو ہو ، دوست ہو ، جو بھی ہو آئے بسم اللہ دیارِ عشق میں کوئی بھی روک ٹوک نہیں خوش آمدید جو آئے ، جوجائے بسم اللہ کسی دباؤ میں ہم فیصلہ بدلتے نہیں زمانہ آئے ہمیں آزمائے بسم اللہ ضرور اُس نے ارادہ کیا ہے آنے کا جو صحنِ دل میں چلی ہے ہوائے بسم اللہ نہیں تھی سہل غزل اس زمین میں فرتاش فراز و فیض پہ بھی تھی عطائے بسم اللہ 

Read More

محمد افتخار شفیع…مرجھاگیابہارمیں کیوں گلشن خیال (فرتاش سید:چند بے ترتیب باتیں)

مرجھاگیابہارمیں کیوں گلشن خیال (فرتاش سید:چند بے ترتیب باتیں) حمایت علی شاعر مرحوم کے صاحب زادے اوج کمال کراچی میں ”دنیائے ادب“کاعالمی مشاعرہ کرواتے تھے۔سال ۲۰۰۲ء میں مجھے اس مشاعرے میں شرکت کادعوت نامہ ملا،میرے ساتھ ملتان سے برادرم ڈاکٹرشفیق آصف،برادرم رضی الدین رضی اور ڈاکٹرغزالہ خاکوانی کوبھی مدعو کیاگیا تھا،غزالہ توشاید جہازسے گئی تھیں،ہم دوستوں نے ٹرین سے جانے کافیصلہ کیا،راستے میں گفتگوکے دوران میں شفیق آصف نے بتایاکہ مشاعرے میں قطرسے فرتاش سیدبھی آرہاہے،اس کا آبائی تعلق وہاڑی سے ہے،اور اس لحاظ سے وہ ہمارا ”گرائیں“ہے۔کراچی کایہ مشاعرہ…

Read More

فرتاش سید رحلت فرما گئے.

فرتاش سید رحلت فرما گئے. (18 اپریل 2021) انا للہ و انا الیہ راجعون فرتاش کرونا کے مرض میں مبتلا تھے. گذشتہ شام خبر ملی کہ وہاڑی میں وینٹیلیٹر پر ہیں. عزیزم زعیم رشید کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ حالت بہتر ہے اور وینٹیلیٹر سے ہٹا کر آکسیجن لگا دی گئی ہے. صبح پہلی خبر ان کی وفات کی ملی. اللہ درجات بلند فرمائے. آمین

Read More