حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ ریاض مجید

بنا ہے دامنِ ہر حرف‘ کہکشانِ حمد زمینِ لفظ پہ اُترا ہے آسمانِ حمد تمام خلق نے مل کر جو آج تک کی ہے ہے ناتمام سی اک سعی در گمانِ حمد ہیں خاک بستہ مرے لفظ‘ گنگ اور حیران سفر میں نُور کی رفتار سے ہے شانِ حمد ندامتوں کے اسیرِ خیال! تُو ہی بتا سوائے عجز بیاں کیا ہو ارمغانِ حمد؟ خجالتوں سے بھری زندگی! اشارہ کر دبیز چُپ کے علاوہ ہو کیا زبانِ حمد؟ شہادت اُس کی ربوبیت اور عظمت کی ہر ایک ذرّۂ تخلیق ہے نشانِ…

Read More

نعتؐ ۔۔۔ ریاض مجید

وہ عدالت کہ جہاں ہونا ہے آخر حاضر ساتھ ہو میرے‘ مرا حامی و ناصر حاضر وردِ لب کرتے ہوئے ’آیہ جاوک‘ کا اُس کے دربار میں سب ہوتے ہیں زائر حاضر ایک مجلس یہاں ہر رات لگا کرتی ہے جس میں ہوتے ہیں گئے وقتوں کے زائر حاضر روحیں لگتی ہیں وہ مرحوم ثنا خوانوں کی صبح دم ہوتے ہیں جو روضے پہ طائر حاضر ملتجی ہوں تری رحمت ہو قریں رب کے حضور ایک اک کر کے ہوں جب نعت کے شاعر حاضر ہے دعا تیری شفاعت ہو…

Read More