دل کے مندر میں سجاتے تری پوجا کرتے
تیری خواہش تھی تو کہتا تجھے سجدہ کرتے
ہم نہ ہوتے تو کوئی اور محبت کرتا
تُو نہ ہوتا بھی تو ہم تیری تمنا کرتے
اب تجھے روز نہ سوچوں تو بدن ٹوٹتا ہے
عمر گزری ہے تری یاد کا نشہ کرتے
تیرے دیدار کے لمحات بہت قیمتی تھے
ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارا کرتے
جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتے ساگر
اشک واپس نہیں آنکھوں میں سمایا کرتے