غالباً ستّر کی دہائی کے آخر میں بزمِ خلیقِ ادب گوجرانوالا کی محفلِ مشاعرہ میں برصغیر کے مشہور شاعر جناب سیّد یزدانی جالندھری اپنا کلام پیش کر رہے ہیں۔ اسٹیج پر (بائیں جانب سے) سیکرٹری بزمِ تخلیقِ ادب محمد احمد شاد، راقم الحروف خالد علیم (حضرت یزدانی صاحب کی اوٹ میں، کچھ جانے پہچانے سے) ، تین مصرعوں میں نظم ہٹ کردینے والے شاعر عظیم قریشی اور ان کے ساتھ ہی ’’ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات، یعنی جناب حامد یزدانی محوِ سماعت ہیں۔
( خالد علیم)