یزدانی جالندھری

یاد اک جاگ اٹھی درد کی انگڑائی میں اس دریچے سے کوئی جلوہ فشاں ہے کہ جو تھا

Read More

جہاں کچھ لوگ دیوانے بنے ہیں ۔۔۔ یزدانی جالندھری

جہاں کچھ لوگ دیوانے بنے ہیں بڑے دل چسپ افسانے بنے ہیں حقیقت کچھ تو ہوتی ہے یقیناً کہیں جھوٹے بھی افسانے بنے ہیں بہت نازاں تھے جو فرزانگی پر اُنھیں دیکھا تو دیوانے بنے ہیں اِک اندازِ نظر کی آزری سے دلوں میں کتنے بُت خانے بنے ہیں جو شعلہ، شمع کے دل میں ہے روشن اُسی شعلے سے پروانے بنے ہیں یہ کس ساقی کا فیضانِ نظر ہے چمن میں پھول، پیمانے بنے ہیں قیامت تھا مرا محفل سے اُٹھنا نہ جانے کتنے افسانے بنے ہیں مری دیوانگی…

Read More

سیّد یزدانی جالندھری، عظیم قریشی، حامد یزدانی، خالد علیم، محمد احمد شاد

غالباً ستّر کی دہائی کے آخر میں بزمِ خلیقِ ادب گوجرانوالا کی محفلِ مشاعرہ میں برصغیر کے مشہور شاعر جناب سیّد یزدانی جالندھری اپنا کلام پیش کر رہے ہیں۔ اسٹیج پر (بائیں جانب سے) سیکرٹری بزمِ تخلیقِ ادب محمد احمد شاد، راقم الحروف خالد علیم (حضرت یزدانی صاحب کی اوٹ میں، کچھ جانے پہچانے سے) ، تین مصرعوں میں نظم ہٹ کردینے والے شاعر عظیم قریشی اور ان کے ساتھ ہی ’’ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات، یعنی جناب حامد یزدانی محوِ سماعت ہیں۔ ( خالد علیم)

Read More

باکمال شاعر،ادیب،نغمہ نگار،صحافی اورمترجم: سید یزدانی جالندھری ۔۔۔ سید ماجد یزدانی

باکمال شاعر،ادیب،نغمہ نگار،صحافی اورمترجم: سید یزدانی جالندھری (تیسویں برسی پر خصوصی تحریر) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یزدانی جالندھری اردو میں جدید کلاسیکی روایت کے ترجمان شاعر تھے۔ یزدانی جالندھری (1915ء-1990ء) کی ولادت پنجاب کے ادب خیز شہر جالندھر کے گیلانی سادات گھرانے میں ہوئی۔ ان کا خاندانی نام ابو بشیر سیّد عبدالرشید یزدانی اور والد کا نام سیّد بہاول شاہ گیلانی تھا جو محکمہ تعلیم میں صدر مدرس تھے. ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی۔ تقسیمِ برِصغیر سے پہلے ہی ان کا خاندان منٹگمری (ساہیوال) منتقل ہو گیا اور یزدانی وہاں سے مزید تعلیم…

Read More