ستیہ پال آنند ۔۔۔ چلتے پھرتے، جوگی رمتے، بادل سورج، دھوپ ، ہوا

ہندی غزل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلتے پھرتے، جوگی رمتے، بادل سورج، دھوپ ، ہوا
کسی بھی در پر کبھی نہ رُکتے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا
میرے گھر کو گھیرے ہوئے ہے اُتری دھرو   کی کالی رات قطب شمالی
تیرے گھر کے آگے، پیچھے، بادل، سورج، دھوپ ، ہوا
تجھ سے بچھڑ کے، اے مرے ساجن، دل کا موسم بدل گیا
اس گلشن کا رستہ بھولے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا
"لُکن میٹی” دن بھر کھیلے، ہنستے، دوڑتے بچوں سنگ چھوآ چھو
رات کے دیو نے باندھ کے رکھے، بادل، سورج، دھوپ ، ہوا
حج پہ غزل کے جانے سے پہلے کچھ سامان ضروری تھا
میں نے بھی گٹھری میں باندھے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا
شام ہوئی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار انندؔ نے غزلوں کی بوتل کھولی
شعر شعر میں خوب انڈیلے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا

Related posts

Leave a Comment